پاکستان نے 6 بلین ڈالر ہرجانے کیخلاف امریکہ کی وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا، بڑی خبرآگئی

پاکستان نے 6 بلین ڈالر ہرجانے کیخلاف امریکہ کی وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا، ...
پاکستان نے 6 بلین ڈالر ہرجانے کیخلاف امریکہ کی وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا، بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے ریکوڈک کیس میں 6 بلین ڈالر ہرجانے کیخلاف امریکہ کی وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔پاکستان نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ عالمی بینک کے فیصلے پر عمل درآمد سے ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان نے متعدد بنیادی اور طریقہ کار میں غلطیوں کے سبب ایوارڈ منسوخ کیا لہذا قانونی چارہ جوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی معیشت پہلے ہی کمزور ہے جس کو سہارا دینے کیلئے آئی ایم ایف سے گزشتہ برس چھ بلین ڈالر قرض لینا پڑا ہے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ٹربیونل نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے غلط طریقہ کار اپنایا، بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا جس کے سبب تخمینے کی رقم میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوا۔پاکستان نے آئی سی ایس آئی ڈی کو آگاہ کیا کہ مجوزہ پروجیکٹ ان معاہدوں پر مبنی تھا جو پاکستانی قانون کے تحت ناجائز تھے اور اسی وجہ سے ٹیتھیان کاپر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ریکوڈک منصوبہ کا معاہدہ غیر ملکی کمپنی سے 23 جولائی 1993 کو کیا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔ جس پر 2012ءمیں ٹیتھیان کمپنی نے ورلڈ بینک کے ٹربیونل میں پاکستان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ برس ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے پاکستان پر پانچ ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔
چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پاکستان ہرجانے کی رقم 16 ارب سے کم کراکر 6 ارب ڈالر تک لانے میں کامیاب ہوگیا۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک ایک چھوٹے سے قصبے کا نام ہے۔ نو کنڈی سے 70 کلو میٹر کے فاصلے پر پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں واقع اس قصبے میں اربوں ڈالرز کی قیمتی دھاتیں دریافت ہو چکی ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی مالیت 260 بلین ڈالر سے زائد ہے۔