وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایک بار بھر مشتعل، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایک بار بھر مشتعل، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ...
وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایک بار بھر مشتعل، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی ایک مرتبہ پھر مشتعل ہوگئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق بیرسٹرحسان نیازی کاایک اورکارنامہ سامنے آگیا ہے ، حسان نیازی کی گاڑی نجی  کلب میں داخل ہورہی تھی کہ ایک گاڑی کی ٹکر ہوگئی ، دونوں گاڑیاں ٹکرانے سے حسان نیازی غصے میں آگئے اور دوسری گاڑی کےٹکرمارنےپرچابی نکال لی، حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکربھی ماری،بعض اطلاعات کے مطابق وہ ڈرائیور کو گالیاں بھی دیتے رہے۔یاد رہے کہ  حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم نامزد اور ضمانت پر ہیں۔

مزید : قومی