شاہی قلعہ میں بااثر شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب ،پابندی کے باوجود اجازت کس طرح لی گئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

شاہی قلعہ میں بااثر شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب ،پابندی کے باوجود اجازت ...
 شاہی قلعہ میں بااثر شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب ،پابندی کے باوجود اجازت کس طرح لی گئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور شاہی قلعہ میں پابندی کے باوجود بااثر شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کی گئی اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دعوت ولیمہ بدھ کی رات شاہی باورچی خانے میں ہوئی ، دعوت ولیمہ میں تین سو افراد نے شرکت کی ، تقریب کے موقع پر شاہی باورچی خانے میں قناعتیں ، ساونڈ سسٹم اور دیواروں پر فانوس لٹکا کر پورا ماحول بنایا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہی قلعہ بین الاقوامی ورثہ کونسل میں شامل ہے اور بین الاقوامی ورثہ کونسل قوانین کے مطابق شاہی قلعے میں کوئی تقریب نہیں ہو سکتی ہے ، ورلڈ اولڈ سٹی اور شاہی قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباﺅ اور رشوت کے عوض اجازت دی ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی اولڈ سٹی کامران لاشاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی بلکہ مہندی کا فنکشن ہواہے جس کے خلاف ایکشن لیا گیاہے ، سیکیورٹی ضبط اور متعلقہ افسر کو معطل کر دیا گیاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ تقریب شیش محل میں نہیں بلکہ شاہی باورچی خانے میں ہوئی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بادشاہی مسجد میں نکاح کے بعد فوٹو شوٹ کیلئے کیمروں کی اجازت ختم کر دی گئی تھی جبکہ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے اپنی تصاویر موبائل سے بنا سکتے ہیں یا پھر ایک کیمرہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ نکاح کے بعد فوٹو شوٹ کیلئے بھی ایک مخصوص وقت دیا جاتاہے اور جلد ہی معاملہ نمٹا دیا جاتا ہے۔

مزید : قومی


loading...