”ایسا تھا ہمارا کپتان“ حسن علی نے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی پوسٹ کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

”ایسا تھا ہمارا کپتان“ حسن علی نے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی پوسٹ ...
 ”ایسا تھا ہمارا کپتان“ حسن علی نے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی پوسٹ کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو سابق کپتان سرفراز احمد کی یاد ستانے لگی جنہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی ’محبت‘ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا کر بابراعظم کو ٹی 20 اور اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے تاحال کپتان کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ ماضی میں حسن علی اور سرفراز احمد کے درمیان تعلقات بارے میں کچھ اچھی خبریں نہیں آتی تھیں لیکن اب حسن علی نے ان کے بارے میں ایک ایسی پوسٹ کی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔

حسن علی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سرفراز احمد کی کپتانی کے پہلوﺅں کا احاطہ کرتے ہوئے لکھا گیا ”کپتان میرا کپتان رہے گا۔ کبھی وہ باﺅلرز پر چلاتا تھا، کبھی وہ ان کے پاس جا کر بغل گیر ہوتا تھا، کبھی وہ وکٹوں کے پیچھے ورد کرتا تھا، اور پھر اس نے ہمیں وہ میچز بھی جتوائے جو ہم ہار چکے تھے۔ یہ ہمارا کپتان ہے، اس شخص کیلئے بہت ہی احترام ہے۔“

حسن علی کی جانب کی گئی اس پوسٹ نے دونوں کے درمیان خراب تعلقات کی افواہوں کا خاتمہ بھی کر دیا ہے اور ان کے اکاﺅنٹ پر سابق کپتان کیلئے پوسٹ کئے گئے ”خراج تحسین“ کو شائقین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل