سندھ حکومت کا شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے ...
سندھ حکومت کا شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارر وائی کافیصلہ کرلیا ہے.

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نےکہاہےکہ کراچی کےساتھ اب حیدرآبادمیں بھی کارروائی ہوگی،کراچی اورحیدرآبادکےریجنل سیکریٹریز غیرقانونی قائم دکانوں کےخلاف کارروائی کریں،کراچی اورحیدرآباد میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے مالکان ایک ہفتے کے اندر دکانیں بند کریں،آبادیوں کے اندرموجود دکانیں بند نہ ہوئیں تو سخت کارروائی ہوگی۔اویس شاہ نے افسران کو صوبے میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والی دکانیں سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لطیف آباد میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے پر 4 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے، شہریوں کی زندگی بچانا سندھ حکومت کا اولین فرض ہے، شہری آبادیوں میں ایل پی جی گیس کی دکانیں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ صوبے میں کوئی واقعہ ہوا تو اس کا ذمہ دار ایریا کا ایس ایچ او اور ریجنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہوگا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی