کیا تہران کے قریب یوکرینی فضائی جہاز ایرانی میزائل نے گرایا؟ تہلکہ خیز تفصیلات منظر عام پر

کیا تہران کے قریب یوکرینی فضائی جہاز ایرانی میزائل نے گرایا؟ تہلکہ خیز ...
کیا تہران کے قریب یوکرینی فضائی جہاز ایرانی میزائل نے گرایا؟ تہلکہ خیز تفصیلات منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیے جانے کے بعد ایران نے انتقاماً عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے، جس میں ایرانی میڈیا کے مطابق 80سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ اسی روز تہران کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک یوکرینی فضائی طیارے کے گرنے کا بھی واقعہ پیش ایا جس میں سوار تمام 176افراد ہلاک ہو گئے۔ اب اس مسافر طیارے کی تباہی کے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سیٹلائٹ ڈیٹا اور منظرعام پر انے والی ایک ویڈیو سے پتا چلا ہے کہ اس مسافر طیارے پر کو بھی ایران نے غلط فہمی میں میزائلوں سے نشانہ بنا دیاتھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں دو میزائل مبینہ طور پر اس مسافر طیارے کو ٹارگٹ بناتے ہیں جس سے طیارہ آگ کا گول بن کر زمین پر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔ رات کی تاریکی کی وجہ سے ویڈیو میں مسافر طیارہ نظر نہیں آ رہا ہوتا۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران نے اس مسافر طیارے کو امریکی فوج کا جہاز سمجھ کر غلطی سے اس پر میزائل داغ دیئے۔ امریکی صدر ٹرمپ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت کئی تالمی رہنماﺅں نے ایران کو اس مسافر طیارے کی تباہی کا مورد الزام ٹھہرایا ہے تاہم ایران نے اس الزام کو سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک ایسے الزامات لگا کر ایران کے خلاف نفسیات جنگ کے حربے آزما رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد یورپی یونین اور دیگر ممالک نے اپنے مسافر طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔