تیسرا ٹی 20، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی 20، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
تیسرا ٹی 20، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  



پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، شیکھر دھون، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، نودیپ سائنی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت لاستھ ملنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، کوشل پریرا، اوشاڈا فرنینڈو، بھانوکا راجاپاکسا، دسون شناکا، دھنانجیا دی سلوا، وانیندو ہسارانگا، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

مزید : کھیل