آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آ سٹریلیاکے وائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن کی ملاقات ، آگ بجھانے کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آ سٹریلیاکے وائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن کی ...
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آ سٹریلیاکے وائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن کی ملاقات ، آگ بجھانے کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آ سٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسزوائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن کی ملاقات ، آسٹریلیاکے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی پیشکش کردی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسزوائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن نے جی ایچ کیوکے دورہ کے موقع پر ملاقات کی ۔دونوں عسکری رہنماﺅں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پربات چیت کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج آسٹریلیاکے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے تیار ہے ۔ ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن نے آسٹریلیاکے لئے پاکستان کے جذبات کوسراہا اور خطے میں امن وامان کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔واضح رہے کہ آرمی چیف اس سے قبل بھی آگے بجھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کرچکے ہیں۔

مزید : قومی