کوئٹہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید

کوئٹہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید
کوئٹہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیٹیلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کی مسجد میں  ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ  اور امام مسجد سمیت 15 افراد شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد میں واقع مسجد میں نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15ا فراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی امان اللہ پولیس ٹریننگ کالج سریاب میں تعینات تھے جو کہ نماز کیلئے مسجد میں موجود تھے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمتک رتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /اہم خبریں


loading...