”رانا ثناءاللہ کو قرآن کی قسم کھانی چاہئے “تجزیہ حفیظ اللہ نیازی نے توجیحات پیش کردیں

”رانا ثناءاللہ کو قرآن کی قسم کھانی چاہئے “تجزیہ حفیظ اللہ نیازی نے توجیحات ...
”رانا ثناءاللہ کو قرآن کی قسم کھانی چاہئے “تجزیہ حفیظ اللہ نیازی نے توجیحات پیش کردیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ قر آن کی قسم کھانی چاہئے ، رانا ثناءاللہ پر جو ظلم ہوا ہے تواب وہ اسی لونڈے سے دوا لینے کی کوشش کررہے ہیں جس کے سبب بیمار ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو قر آن کی قسم کھانی چاہئے جب اس کا موقع آئے ،یہ جو بات ہم کرتے ہیں کہ قرآن کی قسم نہیں کھانی چاہئے تو کیوں نہیں کھانی چاہئے ؟ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے زمانے میں مجھ پر بھی جھوٹا کیس بنا تھا جو 1992میں ختم ہوا ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کا قہر لازم ہے اور اگر مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے تو بنانیوالوں پر بھی اللہ کا قہر نازل ہو۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ پر جو ظلم ہوا ہے تواب وہ اسی لونڈے سے دوا لینے کی کوشش کررہے ہیں جس کے سبب بیمار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہورہاہے ، وہ کوئی آئین و قانون کے مطابق نہیں ہورہا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد