حسان نیازی کی گاڑی کی ٹکراور پھر مشتعل ہونے کی ویڈیو ، وزیراعظم کے بھانجے خود میدان میں آ گئے ، حیران کن موقف دے دیا

حسان نیازی کی گاڑی کی ٹکراور پھر مشتعل ہونے کی ویڈیو ، وزیراعظم کے بھانجے ...
حسان نیازی کی گاڑی کی ٹکراور پھر مشتعل ہونے کی ویڈیو ، وزیراعظم کے بھانجے خود میدان میں آ گئے ، حیران کن موقف دے دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ دیرقبل سوشل میڈیاپروزیراعظم عمران خان کےبھانجےحسان نیازی کی گاڑی کی ٹکر پر جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اب حسان نیازی خود میدان میں آ گئے ہیں اور الٹے میڈیا پر ہی برس پڑے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق حسان نیاز ی نےٹویٹرپر پیغام جاری کرتےہوئےکہاکہ”میڈیاحقائق جانےبغیرہی خبر چلا رہاہے،میری درخواست ہےکہ جھوٹ پھیلانے سےپہلےمیراموقف بھی جان لیاجائے،صحافتی اقدارکاتقاضاہےکہ خبرشائع کرنےیاچلانے سےپہلےمیراموقف بھی لیا جائے۔“حسان نیازی نےاپنے پیغام کےآخر میں اپنانمبربھی شیئر کیا اورمیڈیا سے موقف لینے کی درخواست کی ۔

اپنےدوسرے پیغام میں حسان نیاز ی کاکہناتھا کہ ”میری کار کی ٹکرہوئی ،مجھے مکا مارا گیا ،میں نے سیکیورٹی بلائی ،میں نےدرخواست جمع کروائی اورمیڈیامجھےہی تنقیدکانشانہ بنا رہا ہے جبکہ یہ معاملہ بھی حل ہو چکا ہے،پہلےاُنہوں نے خبر چلائی اور اس کے بعد میراموقف لینے کا فیصلہ کیا ۔“

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر حسان نیاز ی کی ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں وہ کافی مشتعل دکھائی دیئے ۔ حسان نیازی کی گاڑی نجی کلب میں داخل ہورہی تھی کہ ایک گاڑی کی ٹکر ہوگئی ،دونوں گاڑیاں ٹکرانے سے حسان نیازی غصے میں آگئے اور دوسری گاڑی کے ٹکرمارنے پرچابی نکال لی، حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکربھی ماری،بعض اطلاعات کے مطابق وہ ڈرائیور کو گالیاں بھی دیتے رہے۔یاد رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم  اور ضمانت پرہیں۔

مزید : قومی