”اس وقت ضرورت نہیں ہے“تجزیہ کار مظہر عباس نے رانا ثناءاللہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بہترین وقت بتادیا

”اس وقت ضرورت نہیں ہے“تجزیہ کار مظہر عباس نے رانا ثناءاللہ کیس پر جوڈیشل ...
”اس وقت ضرورت نہیں ہے“تجزیہ کار مظہر عباس نے رانا ثناءاللہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بہترین وقت بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اس کیس سے نکل آئیں اور ان کی بے گناہی ثابت ہوجائے تو پھراس کیس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے کہ رانا ثناءاللہ پر یہ کیس بنا کیسے اورکون کونسے لوگ اس کیس میں ملوث تھے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ حکومتی اراکین نے بھی رانا ثناءاللہ کی حمایت کی ہے ،کریمنل کیسز کی کریمنل تفتیش ہونی چاہئے ، ایک بار رانا ثناءاللہ اس کیس سے نکل آئیں اور ان کی بے گناہی ثابت ہوجائے تو پھراس کیس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے کہ رانا ثناءاللہ پر یہ کیس بنا کیسے اورکون کونسے لوگ اس کیس میں ملوث تھے ؟

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو قتل کا کیس سامنے ہے جنہوں نے الزام لگایا ، وہ بھی بری ہوگئے اور جن پر الزام لگا وہ بھی بری ہوگئے اور آج تک پتہ نہیں چلا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کوکس نے قتل کیا تھا ؟انہوں نے کہا کہ ایک بات یہ ہے کہ خدا کے لئے مذہب کواس طرح استعمال نہ کریں ، آ پ درمیان میں قر آن کولے آتے اور کل جب فیصلہ آئے گا تو پھر کون جھوٹا ہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کیس کی انکوائری ہورہی ہے ، اس لئے اس وقت جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...