انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان ہو گیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان ہو ...
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان ہو گیا

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، دونوں ملک کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے جمعرات سے پورٹ الزبتھ شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سکواڈ کے باقی کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائز ٹیموں کیساتھ رہ کر 4 روزہ میچوں کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن پینل نے نان سٹارٹنگ کھلاڑیوں کیلئے وقت کی قدر کو اہمیت دی ہے تاکہ وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو رونق بخشنے کیلئے دستیاب رہیں، انہیں وقت اور ضرورت کے مطابق قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔

سیریز کیلئے جنوبی افریقی سکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمبا باووما، کوینٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، بیورن ہینڈرکس، کیشو مہاراج، پیٹر ملان، اینرچ نورجے، ڈین پیٹرسن، اینڈل فیلوک وائیو، ویرنون فلینڈر، کاگیسو ربادا، روڈی سیکنڈ اور ریسی وینڈرڈوسن شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...