روزانہ ایک بوتل ٹیلکم پاﺅڈر کھانے والی خاتون کی حیرت انگیز کہانی

روزانہ ایک بوتل ٹیلکم پاﺅڈر کھانے والی خاتون کی حیرت انگیز کہانی
روزانہ ایک بوتل ٹیلکم پاﺅڈر کھانے والی خاتون کی حیرت انگیز کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے تو ٹیلکم پاﺅڈر جسم لگایا ہی ہو گا لیکن یہ سن کر آپ کو شدید حیرت ہو گی کہ ایک ایسی خاتون بھی ہے جو ٹیلکم پاﺅڈر کھاتی ہے اور اس لت میں مبتلا ہوئے اسے 15سال گزر چکے ہیں اور اب تک اسے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 44سالہ خاتون کا نام لیزا اینڈرسن ہے اور اب تک وہ 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 16لاکھ 20ہزار روپے) مالیت کا ٹیلکم پاﺅڈر خرید کر کھا چکی ہے۔ وہ اس لت میں اس بری طرح مبتلا ہے کہ ایک دن میں پاﺅڈر کی ایک بوتل تک ختم کر دیتی ہے۔
لیزا 5بچوں کی ماں ہے اور طلاق یافتہ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں دن میں کئی کئی بار اپنے ہاتھوں پر ٹیلکم پاﺅڈر لگاتی ہوں اور ایسا کرتے وقت کچھ مقدار پھانک بھی لیتی ہوں۔ حتیٰ کہ رات کے وقت بھی مجھے پاﺅڈر کھانے کی طلب ہوتی ہے۔ میں اپنے سابق شوہر سے چوری پاﺅڈر کھاتی تھی۔میں رات جو بار بار اپنے شوہر سے چوری باتھ جاتی اور پاﺅڈر کھاتی تھی اور وہ مجھ سے پوچھتا تھا کہ تم بار بار باتھ روم کیوں جاتی ہو۔“
رپورٹ کے مطابق اب جا کر لیزا نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے اسے بتایا کہ وہ ’پی آئی سی اے‘ نامی عارضے میں مبتلا ہے۔ یہ ایسا عارضہ ہے جس میں مبتلا شخص ایسی چیزیں کھانے لگتا ہے جو کھانے کی نہیں ہوتیں، مثال کے طور پر پینٹ، مٹی وغیرہ۔ لیزا کا کہنا تھا کہ ”15سال قبل میں نے پاﺅڈر کھانا شروع کیا اور ان سالوں میں اب تک پاﺅڈر کھائے بغیر میں نے زیادہ سے زیادہ دو دن گزارے ہوں گے ورنہ میں روزانہ دن میں کئی بار پاﺅڈر کھاتی آ رہی ہوں۔ جانسنز بے بی پاﺅڈر میرا پسندیدہ پاﺅڈر ہے جو میں سب سے زیادہ کھاتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -