آدمی کی پتلون دیکھ کر پولیس کو شک، تلاشی لی تو کیا چھپا رہا تھا؟ گھبرا کر فوراً ڈاکٹر کو فون ملا دیا

آدمی کی پتلون دیکھ کر پولیس کو شک، تلاشی لی تو کیا چھپا رہا تھا؟ گھبرا کر ...
آدمی کی پتلون دیکھ کر پولیس کو شک، تلاشی لی تو کیا چھپا رہا تھا؟ گھبرا کر فوراً ڈاکٹر کو فون ملا دیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ایک شخص گاڑی میں جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس نے اسے مشکوک سمجھ کر روک لیا۔ اسے مشکوک سمجھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ اس کی پینٹ کے نیچے جنسی عضو کے پاس ایک بڑا سا ابھار تھا اور پولیس آفیسرز کو شک گزرا کہ اس نے اپنی پینٹ میں کچھ چھپا رکھا ہے مگر جب پولیس والوں نے چیک کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے جنسی عضو کے اوپر گوشت کے لوتھڑے کا ایک بڑا ابھار بنا ہوا تھا اور وہ شخص اب تک اسے نظرانداز کیے ہوئے تھے۔ پولیس کے روکنے کے بعد وہ ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے جسم پر یہ ابھار دراصل کینسر کا ٹیومر تھا۔

میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس گوبھی کے پھول کی شکل کے ٹیومر کی وجہ ایچ پی وی نامی جنسی بیماری تھی۔ بتایا گیا ہے کہ تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی اور کیموتھراپی کی جس کے بعد اب وہ صحت مند ہو چکا ہے۔ اس شخص کا علاج ویسٹ ورجینیا کے شہر ہنٹنگٹن کے مارشل یونیورسٹی ہاسپٹل میں ہوا، جہاں کے ڈاکٹروں نے اس مرض سے متعلق آگہی کے لیے اس شخص کے ٹیومر کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ٹیومر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو عضو مخصوصہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔ یہ شخص خوش قسمت تھا کہ اس کا ٹیومر ابھی زیادہ نہیں بڑھا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس