سال کے کس دن سب سے زیادہ میاں بیوی بچہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ انکشاف تحقیق میں سامنے آگیا

سال کے کس دن سب سے زیادہ میاں بیوی بچہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ انتہائی ...
سال کے کس دن سب سے زیادہ میاں بیوی بچہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ انکشاف تحقیق میں سامنے آگیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ستمبر میں اتنے زیادہ لوگوں کی سالگرہ کیوں ہوتی ہے؟ اس کی وجہ ستمبر نہیں بلکہ جنوری ہے جو ایسا مہینہ ہے کہ جس میں جوڑے سب سے زیادہ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں اور اس مہینے میں بھی 2جنوری ایسا دن ہے جو پورے سال میں اس حوالے سے سب سے زیادہ پسندیدہ دن ہے۔ دی مرر کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے لوگوں کے پیدائش سے متعلق اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ حمل 2جنوری کے روز ہوتے ہیں اوران کے نتیجے میں سب سے زیادہ بچے 26ستمبر کے روزپیدا ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ستمبر میں سب سے زیادہ لوگوں کی سالگرہ ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی سروے کرکے 2 جنوری کے دن کا وہ وقت بھی بتایا ہے جب سب سے زیادہ جوڑے جنسی تعلق قائم کرتے ہیں ۔ اس سروے میں71فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ رات ساڑھے 10بجے کے فوراً بعد جنسی تعلق قائم کرتے ہیں۔ اس سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ دو جنوری اور اس کے آس پاس کے دن ایسا عرصہ ہے جب جوڑوں میں اولاد حاصل کرنے کی خواہش سب سے زیادہ ہوتی ہے اور وہ قصداً حاملہ ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس