مسجد میں دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے:آرمی چیف

مسجد میں دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے:آرمی چیف
مسجد میں دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے:آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے مسجد میں دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،فوج پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مسجد میں دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ،فوج پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے ۔ ایف سی بلوچستان کے جوان کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی پولیس کے ساتھ مل کرمشترکہ آپریشن کررہی ہے اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے ، پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی