”عمران خان آج حاکم ہیں اور ایک شخص نے ۔۔۔“عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کو ماضی یاد دلا دیا

”عمران خان آج حاکم ہیں اور ایک شخص نے ۔۔۔“عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کو ماضی ...
”عمران خان آج حاکم ہیں اور ایک شخص نے ۔۔۔“عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کو ماضی یاد دلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ عمران خان دریائے فرات کے کنارے کتے کے مرنے کی بات کیا کرتے تھے لیکن آج وہ حاکم وقت ہیں اور ایک شخص نے غربت کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے ۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان دریائے فرات کے کنارے کتے کے مرنے کی بات کیا کرتے تھے لیکن آج وہ حاکم وقت ہیں اور ایک شخص نے غربت کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار کر اشیائے خورونوش کے ایک کلو پر تین پیسے سبسڈی دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پناہ گاہیں ، لنگر خانے وزیر اعظم کے کام نہیں ہوتے ،حکومت کا کام کارخانے اور فیکٹریاں کھولنا ہوتا ہے ، حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق دس لاکھ لوگ بیروز گار ہوچکے ہیں اور آگے دیکھئے کیا ہونے جارہاہے؟
عظمیٰ بخاری کا کہناتھاکہ راناءثناءاللہ کوجیسے ہی ن لیگ پنجاب کاصدر بنایا گیا، ان کودھر لیا گیا ، ایک بے گناہ پرجب اللہ کی قسمیں کھا کھا کے الزامات لگائے گئے ہوں توپھراور وہ قسمیں نہ کھائے تواورکیاکرے؟ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور ان کوچھ ماہ جس حال میں قید رکھا گیا ہے ،اس کاجواب کون دیگا ؟انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام الزام لگانا اور قسمیں کھانا نہیں ہوتا،حکومت کہتی ہے کہ ایک بہت بڑا عالمی نیٹ ورک چلا رہے تھے تو پھر اس منشیات کے نیٹ ورک کوپکڑ لے ۔

مزید :

قومی -