معاون خصوصی وزیراعظم نے ملکی معیشت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

معاون خصوصی وزیراعظم نے ملکی معیشت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
معاون خصوصی وزیراعظم نے ملکی معیشت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ یہ سال پاکستا ن کے لئے خوشحالی کا سال ہے ، معیشت کی گاڑی پٹری پر آگئی ہے ، وزیر اعظم کا ہر اقدام کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے ہے ، گھربنانے جارہے ہیں۔

سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کا ہر اقدام کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے ہے ، گھر جوبنانے جارہے ہیں ، وہ بھی ایسے پاکستانیوں کیلئے ہی بنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ملک کے معاشی حالات ہیں ، اس کے باوجودوزیر اعظم کی کوشش ہے کہ کمزور پاکستانیوں کواوپر اٹھایا جائے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ ہم کمزور طبقے کے لئے کا م کررہے ہیں اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوں توپھر تو کہا جائے کہ ہم کچھ نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستا ن کے لئے خوشحالی کا سال ہے ، معیشت کی گاڑی پٹری پر آگئی ہے ۔

مزید : قومی