آرمی ترمیمی ایکٹ بل سے متعلق بلاول نے جو کہا وہی ہوا ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا دعویٰ

آرمی ترمیمی ایکٹ بل سے متعلق بلاول نے جو کہا وہی ہوا ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو ...
آرمی ترمیمی ایکٹ بل سے متعلق بلاول نے جو کہا وہی ہوا ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل سے متعلق میر ے قائد بلاول بھٹو زرداری نے جو کچھ کہا ویسے ہی ہوا ۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیونے کہا کہ پارٹی کے اچھے کارکن اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،جب ہماری قیادت مقتل گاہوں میں تھی تو ہم نے اپنی جوانیاں جیلوں میں گزار دیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے قائد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جو پارلیمنٹ کا طریقہ کار ہے آرمی ترمیمی ایکٹ بل اس کے مطابق کیا جائے اور اسی طرح ہوا ۔

مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف ایک دن میں یہ بل دونوں ایوانوں سے پاس کروانا چاہتے تھے لیکن یہ قائمہ کمیٹیوں میں گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ایکٹ کی مخالفت نہیں کی تھی ، ہم نے طریقہ کار کی مخالفت کی تھی ، یہ کا م پہلے ہی ہوچکا تھا کیونکہ یہ اختیار وزیر اعظم کا تھا لیکن غلط طریقے سے ڈیل ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ میں بھیج دیا ۔

مزید : قومی