اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتارمزید تیزکی جائیگی:اسد عمر

اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتارمزید تیزکی جائیگی:اسد عمر
اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتارمزید تیزکی جائیگی:اسد عمر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منصوبہ بندی کے وزیراسد عمرنے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے اسلام آباد میں چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی،اِس وقت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اور انہیں فعال بنانا اولین ترجیح ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان زونز سے مینو فیکچرنگ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی جس سے فریقین کے کاروباری ادارے مربوط ہو جائیں گے۔اسد عمر نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور د یا جو پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کی کاروباری اور مینو فیکچرنگ کی صنعتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتاہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد