حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے خلاف حملے کی تیاری کررہے ہیں، حامد میر کا دعویٰ

حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے خلاف حملے کی تیاری کررہے ہیں، حامد میر کا دعویٰ
حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے خلاف حملے کی تیاری کررہے ہیں، حامد میر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ اس وقت اسلام آباد میں دوچہرے نظر آتے ہیں ایک چہرہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون کا نظر آتا ہے اور دوسرا چہرہ دیوار کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اس وقت حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف ایک سیاسی حملے کی تیاری بھی کررہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت او ر اپوزیشن میں کچھ معاملات پر اتفاق نظر آرہاہے لیکن قومی اسمبلی میں جب رانا ثناءاللہ نے تقریرکی تو سرکاری بنچوں سے پانچ ارکان نے کھڑے ہوکر رانا ثناءاللہ کی تائید کی ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ صورتحال زیادہ دیر تک چلے گی کیونکہ آئندہ کچھ دنوں تک جب نیب کا قانون منظور ہوجائے گا تو اپوزیشن نے اپوزیشن کا کردار ادا نہ کیا تو پھر آئندہ انتخابات میں کیا کریں گے؟انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں دوچہرے نظر آتے ہیں ایک چہرہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون کا نظر آتا ہے اور دوسرا چہرہ دیوار کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اس وقت حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف ایک سیاسی حملے کی تیاری بھی کررہے ہیں۔