”اپنی بار ی آنے لگی تو وزیراعظم نے یہ کام کردیا“شہلا رضا نے حکومت کو بے دم قراردیدیا

”اپنی بار ی آنے لگی تو وزیراعظم نے یہ کام کردیا“شہلا رضا نے حکومت کو بے دم ...
”اپنی بار ی آنے لگی تو وزیراعظم نے یہ کام کردیا“شہلا رضا نے حکومت کو بے دم قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ اب باری عمران خان کی آنیوالی تھی تو ان کی جانب سے کہا گیاکہ میں نے نیب قانون سے اپنے دوست تاجرنکال دیئے ہیں،ہم نے ن لیگ کے دور میں بھی اس قانون کوبھگتا ہے اور اب بھی بھگتا ہے ،حکومت میں دم نہیں ہے ۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہم حکومت کا انتقام دیکھ چکے ہیں ، ان میں دم نہیں ہے ، حکومت نے آرڈیننس واپس لئے ہیں اور ان کوواپس لینے پڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانونی سازی کرنی چاہئے ۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اب باری عمران خان کی آنیوالی تھی تو ان کی جانب سے کہا گیاکہ میں نے نیب قانون سے اپنے دوست تاجرنکال دیئے ہیں ۔پیپلز پارٹی نیب کے قانون کےخلاف ہے کیونکہ یہ آئین اور قوانین کے خلاف ہے ، ہمارے آئین اورقوانین اسلام کی روشنی میں بنے ہیں اوریہ ان سے متصادم ہے ، ہم نے نیب قانون کونواز شریف کے دور میں بھی بھگتا ہے اور تحریک انصاف کے دور میں بھی بھگتا ہے ۔

مزید :

قومی -