پاکستان میں چاند گرہن شروع، 2 بج کر 12 منٹ تک جاری رہے گا

پاکستان میں چاند گرہن شروع، 2 بج کر 12 منٹ تک جاری رہے گا
پاکستان میں چاند گرہن شروع، 2 بج کر 12 منٹ تک جاری رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کے کئی ممالک کی طرح جزوی چاند گرہن  پاکستان میں بھی شروع ہوچکا ہے اور اسے جزوی چاند گرہن بھی کہا جاتا ہے جس میں زمین کا ہلکا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں سال کا پہلا چاند گرہن شروع ہوگیا ہے جو یورپ، آسٹریلیا، ایشیا، افریقہ ، شمالی افریقہ کے غالب حصوں اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ چاند گرہن کا اوسط دورانیہ چار گھنٹے بتایا جارہا ہے اور پاکستان کے مختلف مقامات پر اس کی ابتدا مختلف اوقات میں ہوئی ہے۔کوئٹہ میں دس بج کر 7 منٹ پر چاند گرہن شروع ہوا اور بارہ بج کر دس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ اس کے بعد گرہن کم ہونا شروع ہوگا اور یوں رات دو بج کر بارہ منٹ پر ختم ہوجائے گا۔عین اسی طرح چند منٹوں کے فرق سے چاند گرہن پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی شروع ہوگا۔ پورے پاکستان میں چاند گرہن کا اوسط دورانیہ 4 گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہے گا۔