وزیراعظم نے آج پھر نواز شریف کے منصوبے کا افتتاح کیا:مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے آج پھر نواز شریف کے منصوبے کا افتتاح کیا:مریم اورنگزیب
وزیراعظم نے آج پھر نواز شریف کے منصوبے کا افتتاح کیا:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبے کے افتتاح پر ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمران صاحب آج پھر آپ نے ایسے منصوبے پر تختی لگائی جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ اتنے نالائق ہیں کہ 16ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب، آپ کی قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب 25 کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔