کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے :سردار عثمان بزدار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگرافرادکی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔