کسٹمز انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی ،پولیس آفیسرکی نگرانی میں چلنے والی فیکڑی پر چھاپے کے دوران اتنی بڑی تعداد میں چھالیہ پکڑی گئی کہ عقل دنگ رہ جائے گی
کراچی(صباح نیوز)ڈائریکٹوریٹ آ ف کسٹمزانٹیلی جنس نے سائیٹ ایریا میں ایک پولیس آفیسر کی زیر نگرانی چلنے والی چھالیہ فیکٹری اور گودام پر چھاپہ مار کر 16کروڑ روپے مالیت کی 78ٹن چھالیہ برآمد کر کے ضبط کر لی۔
کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اے ایس او ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو سائٹ تھانہ بی ایریا کی حدود میں ایک گودام کے اندر چھالیہ فیکٹری چلانے اور شہر بھر میں چھالیہ سپلائی کرنے کی اطلاع ملی۔جس پر ڈائریکٹر کی ہدایت پر اطلاع کی تصدیق کے لیے گودام کی نگرانی کی گئی اور مکمل تصدیق کے بعد چھاپہ مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیکٹری ایس ایس پی ویسٹ کے ایک جونیئر سب انسپکٹر کی زیر نگرانی چلائی جا رہی تھی۔اس لیے پولیس کھلے عام چھالیہ کی سپلائی پر کو ئی کاروائی نہیں کرتی تھی، ذرائع نے بتایا کہ گودام کے مالکان اور سرپرست کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد ملزمان کو گرفتاری کرلیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری اور گودام پر سمگل شدہ چھالیہ کی گاڑیاں بھی علاقہ پولیس کی نگرانی میں پہنچتی تھیں۔