یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ کسی کو یقین نہ آئے

یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ کسی کو یقین نہ آئے
یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ کسی کو یقین نہ آئے
سورس: instagram

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اکثر ٹی وی سکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں۔

ان فنکاروں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو لیکن سب کے مداح تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے۔

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے بچپن کی تصویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہزاروں مداحوں نے اس تصویر کو پسند کیا۔

تصویر میں اداکارہ جیکولین کو گلابی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے بال آدھے بندھے ہوئے ہیں، اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ ہفتے کے آخر کا دن ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ پاسپورٹ سائز کی تصویر کسی دستاویز کے ساتھ منسلک ہے تاہم وہ وائرل ہوگئی اور مداحوں کے دل جیت لیے۔

مزید :

تفریح -