صحت کارڈ سے تھیلیسیما کا  علاج بھی کرایا جا سکے گا، وزیر صحت پنجاب 

صحت کارڈ سے تھیلیسیما کا  علاج بھی کرایا جا سکے گا، وزیر صحت پنجاب 
صحت کارڈ سے تھیلیسیما کا  علاج بھی کرایا جا سکے گا، وزیر صحت پنجاب 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 31مارچ تک لاہور کے ہر خاندان کے سربراہ کو صحت کارڈ دیں گے ، صحت کارڈ سے تھیلیسمیا کا علاج بھی کرا سکیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کاویژن ہے۔ریاست مدینہ کی طرح ہمارے لیے عوام کی صحت ہمارے لیے اہم ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے  عوام کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے،شہری ماسک پہنیں،ویکسینیشن کروائیں۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -