خیر پور میں رشتہ داری کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، کتنے افراد قتل ہو گئے؟ افسوسناک واقعہ

خیر پور میں رشتہ داری کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، کتنے افراد قتل ہو ...
خیر پور میں رشتہ داری کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، کتنے افراد قتل ہو گئے؟ افسوسناک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیرپور میں رشتے داری کے تنازعے پر 2گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور کی تحصیل پیر جوگوٹھ کے نواہی گاؤں ہزارو خان خروس میں خروس برادری کے دو گروپوں میں رشتے داری کے تنازعے پر تصادم ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے گروپوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین کی شناخب نظرمحمد،راجہ سیف اللہ اور علی خروس کے نام سے ہوئی ہے۔