ٹھنڈیانی میں سرکاری ٹی وی بوسٹر پر تعینات 8 ملازمین برفباری  کے باعث محصور ہو کر رہ گئے 

ٹھنڈیانی میں سرکاری ٹی وی بوسٹر پر تعینات 8 ملازمین برفباری  کے باعث محصور ہو ...
ٹھنڈیانی میں سرکاری ٹی وی بوسٹر پر تعینات 8 ملازمین برفباری  کے باعث محصور ہو کر رہ گئے 

  

ایبٹ آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد کے قریب سیاحتی علاقے ٹھنڈیانی میں سرکاری ٹی وی کے بوسٹر پر تعینات 8 ملازمین شدید برفباری کے باعث گزشتہ 4 روز سے محصور ہیں، ملازمین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہو چکی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملازمین نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث شدید سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں اور شائد مر جائیں گے ، حکومت کی جانب سے رابطہ نہیں کیا جا رہا ۔ 

ادھر کنڈلہ کے قریب لینڈ سالئیڈنگ کےباعث گلیات کے بیشتر علاقوں سے زمینی راستہ ختم ہو چکا ہے  جس کے باعث سیاح چوتھے روز بھی نتھیا گلی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ مقامی افراد اور دیگر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیاحوں کیلئے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے ۔