چشتیاں بار کے انتخابات، آفتاب احمد گجر صدر منتخب
بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) چشتیاں بار کےسالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
نتائج کے مطابق آفتاب احمد گجر صدر اور محمد نواز بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ چشتیاں بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر 300 ووٹ کاسٹ ہوئے۔صدر کے امیدوار آفتاب احمد گجر 195 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔محمد نواز بھٹی 182 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔جیتنے والے عہدیداران کے اعزاز میں بہاولنگر کی زکوة و عشر کمیٹی کےممبر حافظ آصف ریحان کی جانب سے ریحان گارڈن میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں صدر انجمن تاجران حاجی حمید احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نسیم صادق، صدر انجمن آڑھتیان چوہدری عمران فیصل، موجودہ صدر بار سیف اللہ وٹو، ریاض احمد بھڈیرا چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔