گھر کے باہر کھڑے شہری پر سوئے کے اتنے وار کیے کہ ...، ملزمان بہیمانہ واردات کے بعد فرار
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ میں گھر کے باہر کھڑے شہری کو سوئے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق اوکاڑہ کی فیصل محمود کالونی میں ریاض نامی شہری گھر سے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد آئے اور اس پر سوئے کے پے در پے وار کیے جس سے ریاض شدید زخمی ہو گیا ۔
ملزمان بہیمانہ واردات کے بعد فرار ہو گئے، متاثرہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔