اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پورے یورپ میں آپریٹ کرےگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پی آئی اے برطانیہ میں بھی 3مقامات پر آپریٹ کرےگی،یورپ کی فضاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا،وزیر دفاع نے کہاکہ پی آئی اے جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرےگی،پی آئی اے کی پیرس کیلئے فلائٹ100فیصد بک ہے۔