سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے اضافہ

Jan 10, 2025 | 06:46 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ مزید 1100روپے بڑھ گیا۔ 4 دن میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676  ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں