شام میں مبینہ طور پر اسد حکومت کے مخبر کو سرعام سزائے موت دے دی گئی

Jan 10, 2025 | 06:52 PM

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)   شام میں عبوری انتظامیہ سے وابستہ جنگجوؤں نے جمعہ کے روز ایک مقامی اہلکار کو سرعام سزائے موت دے دی۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق جنگجوؤں نے دمشق کے مضافاتی علاقے دُمار میں مازن کنینہ کو گولی مار کر قتل کیا۔ ان پر سابق معزول صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں مخبر ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ مازن کنینہ کو "سابق حکومت کے معروف حامیوں میں سے ایک" قرار دیا گیا۔

العربیہ نے خبر ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ شام کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں عبوری انتظامیہ کے زیرِ اثر علاقوں میں پیش آیا ہے، جہاں اس طرح کے اقدامات اکثر دیکھے جا رہے ہیں۔ مقامی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں