برمنگھم میںبزرگ غازی قلندر کا 25واں سالانہ عرس15جولائی کو ہوگا
برمنگھم (جی این آئی )بزرگ غازی قلندر میاں عرف دمڑی والی سرکار کا 25 واں سالانہ عرس مبارک انجمن صدائے حق برمنگھم کے زیراہتمام 15 جولائی بروز اتوار 7 بجے ڈائمنڈ ہال سالٹلے برمنگھم میں ڈاکٹر محمد یوسف کی زیرصدارت منعقد ہوگا ۔اجلاس کے مہمان خصوصی مفسر قرآن، ترجمان تفسیر جیلان علامہ مفتی عبدالرسول منصور الازہری ہوں گے۔ انجمن کے صدر حاجی محمد ایوب خان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جب کہ نقابت و تعارف راجہ ظفر پرویز، سوسائٹی میں اولیا اللہ کے احوال و کردار کے موضوع سے مولانا بوستان القادری ایک مقالہ پیش کریں گے ۔