تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے مثالی اقدامات

تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے مثالی اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کہ معاشرے کا ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق کردار ادا کرے-افرادی قوت کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کو جدید علوم سے روشناس کرانا حکومتوں کا فرض اولین ہوتا ہے تاکہ ان افراد کے جوہر قابل سے بھرپورفائدہ اٹھایا جاسکے- خوش قسمتی سے صوبہ پنجاب کی باگ ڈور گزشتہ چار سال سے ایک ایسے لےڈرکے ہاتھ میں ہے جو عملی طورپر قائد اعظم کے اس فرمان کی تصویر بنا ہوا ہے کہ ” کام کام اور صرف کام “-و زیراعلی پنجاب نے سب سے پہلے تو صوبے میں لوٹ مار کے کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے میرٹ ، شفافیت اور نوجوان نسل کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کا ایک جامع پروگرام بنایا جس میں ان کا فوکس صرف اور صرف نوجوان طلبا اور طالبات ہیں- ملکی تاریخ میں دس ارب روپے کے ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے لے کر مقابلہ مضمون نویسی، تقریری مقابلوں اور امتحانات میں نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو نہ صرف کروڑوں روپے کے نقد انعامات دیئے گئے، بلکہ ان کو مری کے گورنر ہا¶س میں ٹھہرانے کے علاوہ گارڈ آف آنر دلوانے اور دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کے دوروں پربھجوانے کا انتظام کیا تاکہ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہوسکے-اس سے بھی بڑھ کر ہونہار طلبا اور طالبات میں اربوں روپے کے لیپ ٹاپ کی میرٹ پر تقسیم کا قابل تحسین اور قابل فخر منصوبہ شروع کیا- اس منصوبہ کی افادیت کو دیکھتے ہوئے دوسرے صوبوں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے اس منصوبے کی نہ صرف تعریف کی ،بلکہ اس کی تقلید میں طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں-
حکومت پنجاب کی طرف سے ان چار برسوں کے دوران شروع کئے گئے منصوبے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، دانش سکول سسٹم ، لیپ ٹاپ کی تقسیم ، سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام، مری میں جدید ڈیجیٹل لائبریری ، طلبہ کے غیر ملکی ےونےورسٹےوںکے دورے، پوزیشن ہولڈرز میں لاکھوں روپے کے انعامات ، یوتھ کونسل کا قیام ، ییلوکیب سکیم ، ہنر مند نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کی تقسیم ، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں میں فنی تعلیم کا فروغ اور شعبہ تعلیم میں 72ہزار نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمت کی فراہمی ان تمام اقدامات کا فوکس صرف اور صرف نوجوان ہیں-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تو اس سے بھی بڑھ کر ایک ایسا قدم اٹھایا ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی- انہوں نے خصوصی طالبعلم بچوں کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے لیپ ٹاپ دینے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے-
ہمیں اپنے اردگردکئی اےسے افراد نظر آتے ہےں جو کسی نہ کسی جسمانی ےا ذہنی معذوری کا شکار ہوتے ہےں۔ بظاہر یہ افرادنارمل انسانوں کے برابر معاشرے کی ترقی مےں کردار ادا کرنے کے قابل نظر نہےں آتے ،لےکن جدےد تحقےق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جسم کے اےک حصے مےں کوئی معذوری پےدا ہونے کی صورت مےں قدرت کسی اور حصے کی صلاحےتوں مےں غےرمعمولی اضافہ کردےتی ہے۔ اوائل عمری مےں خصوصی افراد پر تھوڑی سی توجہ دے کر انہےں مستقبل کے چےلنجوں سے نمٹنے کے قابل بناےا جاسکتا ہے۔ تارےخ مےں کئی اےسے افراد کا ذکر ملتا ہے جنہوں نے نابےنا ہوتے ہوئے بھی اپنی صلاحےتوں کا اےسا اظہار کےا کہ تارےخ مےں امر ہوگئے۔ آج بھی کئی معذور افراد زندگی کے کئی شعبوں مےں عام انسانوں سے بڑھ کر خدمات انجام دے رہے ہےں۔ شاےد اسی لئے اےسے افراد کے لءے ”خصوصی“ ےا سپےشل کی خوبصورت اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔
 
 خصوصی بچے قوم کا ایسا سرمایہ ہیں جنہےں کسی صورت مےں بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ مہذب معاشرے خصوصی افراد کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ےہ بات قبل رشک ہے کہ خصوصی بچے زندگی کے تھپیڑوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی منزل کے حصول میں معذوری کو بھی آڑے نہیں آنے دیا۔ خصوصی بچے مشکلات کے باوجود زیورتعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں - گزشتہ دنوں ایوان وزیراعلی میں اےک تقرےب منعقد ہوئی، جس مےں وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے خصوصی طلبا مےں لےپ ٹاپ تقسےم کئے۔ اس پروگرام کی خصوصی بات ےہ تھی کہ اس مےں کمپےوٹر تےار کرنے والی بےن الاقوامی کمپنی ڈیل کارپوریشن (DELL CORPORATION) کے جنرل مینجر سردار ہرجیت سنگھ نے بھی شرکت کی ،جبکہ سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، مشیر برائے خصوصی تعلیم بیگم ذکیہ شاہنواز، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری خصوصی تعلیم، اساتذہ، والدین اور طلباوطالبات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزےراعلیٰ نے اعلان کےا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم 450 خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرے گی-
 شہباز شریف نے تقریب سے خطاب مےں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں ہونہار بچوں میں لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے اور مجھے قوی امید ہے کہ نوجوان ان کمپیوٹروںسے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے فارمولے سامنے لائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کمپنی کے شکرگزار ہیں جس نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے لئے 150 لیپ ٹاپ کا عطیہ دیا اور خصوصی بچے یقینا ان کمپیوٹرز سے استفادہ کرتے ہوئے زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھیں گے- انہوں نے کہا کہ ہونہار طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام انتہائی شفاف ہے حتیٰ کہ کسی طالبعلم کو لیپ ٹاپ دینے کا اختیار میرے پاس بھی نہیں ہے- کچھ تقاریب میں بہترین نعت خوان اور قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے طلبا کو میں نے اپنی جیب سے لیپ ٹاپ دیئے ہیں- انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور اس پروگرام کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے دیگر صوبوں نے بھی یہ پروگرام شروع کیا ہے-
نوجوانوں بالخصوص طلبا کی بہتری اور انہےں سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی فہرست بہت طوےل تھا۔ پہلی بار طلبا اور طالبات کے لئے سٹوڈنٹ گرےن کارڈ سکےم متعارف کرائی گئی ہے جس سے انہےںتعلیمی اداروں میں آنے جانے کی سہولت مےسر آئے گی،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی سٹوڈنٹ گرین کارڈ سکےم کے تحت ہر روٹ کے لئے یکساں کرایہ 10 روپے مقرر ہے-ابتدائی مرحلے مےں صوبائی دارالحکومت سے گرین کارڈ سکیم کا اجراءکیا گےاہے ،جس کا دائرہ صوبے کے تمام شہروں تک بڑھایا جائے گا- سٹوڈنٹ گرین کارڈ سکیم حکومت کا طلبا ءکی فلاح و بہبود کے لئے اہم قدم ہے، جس سے ابتدائی طور پر لاہور کے ایک لاکھ 25 ہزار طالبعلم مستفید ہوں گے-سکےم کااجرا وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کےا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کو” کل کے قائد“ طلباءو طالبات سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور حکومت نے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں- سٹوڈنٹ گرین کارڈ سکیم کا اجراءطلباءو طالبات کو سستی اور باوقار سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے- انہوں نے سٹوڈنٹ گرین کارڈ کے حوالے سے چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، وائس چیئرمین اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بس آپریٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا-چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے کہا کہ شہباز شریف کی متحرک قیادت میں صوبے بھر میں بے مثال ترقیاتی کام ہو رہے ہیں- جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم اور سٹوڈنٹ گرین کارڈ سکیم بھی ان کے ویژن کی عکاس ہے- انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے پہلے ہی فری کارڈ کا اجراءکرچکی ہے، جبکہ سٹوڈنٹ کارڈ سکیم کا آغاز پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں سے کیا گیاہے- معاون خصوصی سید زعیم حسین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہیں بصےرت افروز قیادت نصیب ہوئی ہے- پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کل کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سٹوڈنٹ گرین کارڈ سکیم کے حوالے سے ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا اور طلباءو طالبات میں گرین کارڈ تقسیم کئے-اس موقع پر طلباو طالبات نے گرین کارڈ سکیم کے اجراءپر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی-
ایک طرف تو وزیراعلی محمد شہباز شریف نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے مستقبل کے پاکستان کے لئے قابل ،ذہین،حوصلہ مند اور روشن خیال لیڈرشپ تیارکرنے کی سعی کررہے ہیں اور دوسری طرف معاشرہ پر بوجھ سمجھے جانے والے خصوصی بچوں کو بھی زندگی کی دوڑ میں تمام لوگوں کے شابہ بشانہ شامل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ بھی محمد شہباز شریف کے دوسرے منصوبوں کی طرح میرٹ اور شفافیت کی منہ بولتی تصویر ہے۔ یہ اےک انقلابی منصوبہ ہے اور اس کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی اور علم سے آراستہ یہ خصوصی بچے پوری دنیا میں پاکستان کی ایک روشن خیال،ترقی یافتہ اور علم دوست ملک کی حیثیت سے پہچان بنیں گے۔
 جب ایوان وزیراعلی میں منعقدہ تقریب میں خصوصی بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے تھے تو ان کی خوشی دیدنی تھی ۔بالخصوص بچوں نے اپنے مخصوص انداز میںاشاروں اور آوازوں سے وزیراعلی کے اس اعلان پر کہ صوبہ بھر کے 450 طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دیر تک تالیاں بجائیں۔صوبہ پنجاب کی تاریخ میں عزم وہمت اور جہدمسلسل کی نئی تاریخ رقم کرنے والے وزیراعلیٰ نے ان خصوصی بچوں کی ہمت وجذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان بچوں نے تمام مشکلات و مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعلیم کے حصول کے لئے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے وہ یقینا ایک قابل تحسین اقدام ہے....اور انشا اللہ یہ بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپناا ہم کردار ادا کریں گے-

(اطہر علی خان پنجاب کے محکمہ اطلاعات کے ڈی جی پی آر ہیں)

مزید :

کالم -