امریکہ کی ”سوری“ اپنی غلطی پر نہیں پاک فوج کے نقصان پر تھی، بوسٹن ہیرالڈ

امریکہ کی ”سوری“ اپنی غلطی پر نہیں پاک فوج کے نقصان پر تھی، بوسٹن ہیرالڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یا رک(آن لائن) ایک امریکی اخبار نے دعو ی کیا ھے کہ امریکا نے پاکستان سے سور ی اپنے فوجیوں کے فعل پر نہیں،پاک فوج کے جانی نقصان پر کی، پاکستان کا معمولی سی بات پر راضی ہو نا حیرت انگیز ہے، اخباربوسٹن ہیرالڈ‘ لکھتا ھے کے امریکی وزارت خارجہ کی معافی مانگنے کی خواہش کی وائٹ ہاوس اور پینٹا گون نے مخالفت کی تھی ، سات ماہ تک دونوں اتحادیوں کے مابین رہنے والاناراض تعطل ا تنا بھی معمولی نہیں تھا کہ ایک ذرا سی بات پر سکون ہوجاتا.واشنگٹن میں ہلیری کلنٹن کی طرف سے مانگی جانے والی معافی پراسلام آباد مطمئن ہے.اخبار لکھتا ہے کہ معافی احتیاط سے تیار کی گئی.پاکستان کی طرف سے ہر کنٹینر پر پانچ ہزار ڈالر کے مطالبے سے دستبرداری بھی سامنے آئی.اوباما انتظامیہ کانگریس سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی پاکستانی فوجی آپریشن کی امداد جاری کرنے کا مطالبہ کرے گی.اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان سے معافی مانگنے کی خواہش کی مبینہ طور پروائٹ ہاوس اور پینٹا گون نے مخالفت کی تھی.جریدے نے لکھا کہ امریکا کے اس بیان کو بغور دیکھا جائے تو امریکا کے نزدیک sorry جو بظاہر پاکستان کے لئے ضروری لفظ تھا امریکی فوجیوں کے فعل پر نہیں بلکہ پاک ملٹری کے جانی نقصان پر کی گئی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -