دفاع پاکستان کونسل میں کوئی کالعدم تنظیم شامل نہیں، یحییٰ مجاہد

دفاع پاکستان کونسل میں کوئی کالعدم تنظیم شامل نہیں، یحییٰ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) دفاع پاکستان کونسل کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل میں کوئی بھی کالعدم تنظیم شامل نہیں، کالعدم تنظیموں کی بات کرنے والا مشیر داخلہ خود سپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم ہے، ہم رحمان ملک کو مشیر داخلہ نہیں مانتے، پاکستان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہہ ہے کہ جماعت الدعوة کالعدم تنظیم نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کے شہریوں کے لئے ملک کا کوئی حصہ بھی ریڈ زون قرار دے کر بند نہیں کیا جاسکتا، ہم پارلیمینٹ جائیں گے اور ہر شرط پر جائیں گے کوئی مائی کا لال ہمیں نہیں روک سکتا، دفاع پاکستان قوم کی ترجمان ہے اور ہم یہ حق ادا کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -