انار کلی میں دھماکہ

انار کلی میں دھماکہ

  

 انار کلی برصغیر پاک وہند کا مشہور اور مصروف ترین بازار ہے اس بازار کا نام مشہور مغل بادشاہ اکبر کی کنےز کے نام سے رکھا گیا۔ یہ بازار مال روڈ پر واقع ہے اور دو سو سال پرانا بازار ہے یہ بہت بڑا اور بارونق بازار ہے یہاں پر لوگ بہت دور دور سے خرےدو فروخت کے لئے آتے ہےں ۔ جو بھی سیاہ آتا ہے وہ انار کلی مےں روز خرےدو فروخت کرتا ہے۔ ہماری ثقافت کی پہچان ہے۔ ےہاں پر ہماری ثقافت کی رنگ دار نمائش نظر آتی ہے۔ انار کلی کو دو حصوں مےں تقسےم کر دےا گےا ہے۔ پرانی انار کلی اور نئی انارکلی، پرانی انارکلی مےں رواےتی کھانوں کی بہت خوبصورت دکانےں ہےں۔ جہاں لوگ کھانے پےنے آتے ہےں۔ پرانی انار کلی اےک گلی کی شکل مےں موجود ہے اس لئے اسے فوڈسٹرےٹ کہتے ہےں جبکہ نئی انار کلی مےں ہمہ اقسام کی اشیاءفروخت ہوتی ہےں ۔ انار کلی اےک قدےم اور خوبصورت بازار ہے جہاں پر کپڑوں اور دےگر اشیاءکی بے شمار دکانےں ہےں۔ ہمارا درآمدو برآمد کا کام بھی زےادہ تر انارکلی سے ہوتا ہے۔ ےہاں بھارت سے آنے والے زےورات بھی موجود ہےں جنہےں خواتےن بہت شوق سے خرےدتی ہےں۔ انارکلی مےں زےورات کے دےدہ زےب ڈےزائن ملتے ہےں۔ انارکلی کے اردگرد بہت سی مشہور عمارتیں ہےں اور ہسپتال بھی موجود ہےں قرےب ہی سول سےکرٹرےٹ ، مےڈےکل کالج وغےرہ واقع ہےں۔ جےسا کہ ہم جانتے ہےں کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گرد مختلف اور مشہور و معروف جگہوں کو نشانہ بناتے ہےں اور دھماکے کرتے ہےں۔ ان کو صرف یہ مقصد ہے کہ پاکستان کو دنےا کے نقشے سے ختم کر دےا جائے۔ جو اللہ کے کرم سے ناممکن بات ہے! بروز ہفتہ رات کو جب بازار کی رونق عروج پر تھی اور چہل قدمی کا یہ عالم تھا کہ لوگ سے لوگ جوڑے ہوئے تھے

کہ اچانک پرانی انار کلی فوڈ سٹرےٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ لوگ ےہاں کھانے سے لطف اندوز ہونے آئے تھے ان کو کےا معلوم تھا کہ وہ ان کی زندگی کا آخری کھانا تھا، دھماکے کے بعد انارکلی مےں افراتفری کا منظر چھا گیا لوگ اپنی جانے بچانے کے لئے بھاگ رہے تھے دھماکے مےں بہت سے لوگ اپنی جانےں گنوا بےٹھے اورزخمی تھے وہ بھی مرنے کے برابر تھے 1122نے بھی ان زخمیوں کو قرےبی ہسپتالوں مےں منتقل کیا تاکہ جو جان بچ سکتی ہے وہ بچ جائے ذرا سوچیئے اےسا کب تک ہو گا؟ آخر کب تک معصوم اور بے گناہ کو مارا جائے گا؟ کب تک لوگ ایسے ہی دھماکوں کے شکار ہو کر اپنی زندگی کھو دےں گے۔ ہماری حکومت کو جاگنا چاہئے! ان کو عوام کے تحفظ کےلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں ان دھماکوں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہےے تاکہ ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان برقرار رہے۔ (امین)   ٭

مزید :

کالم -