میڈیا نے” غلطی“ کی، 2013ءکے عام انتخابات اچھے تھے: یورپی یونین مبصر مشن

میڈیا نے” غلطی“ کی، 2013ءکے عام انتخابات اچھے تھے: یورپی یونین مبصر مشن
میڈیا نے” غلطی“ کی، 2013ءکے عام انتخابات اچھے تھے: یورپی یونین مبصر مشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کے مبصر مشن میں حالیہ انتخابات کو گذشتہ عام انتخابات سے بہتر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا نے ن لیگ کو زیادہ کوریج دی ۔ مبصر مشن کے سربراہ مائیکل کاہلر نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 2013ءکے کا انتخابی عمل 2008ءسے بہتر تھا، الیکشن پر خفیہ ایجنسیوں کے اثرانداز ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔ مبصرین کاکہناتھاکہ میڈیا نے حکومت میں آنیوالی جماعت مسلم لیگ ن کو زیادہ کوریج دی ،خامیوں پر قابو پانے کیلئے پچاس سفارشات مرتب کی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ رپورٹ مرتب کیلئے قومی اسمبلی کے 184حلقوں میں انتخابی عمل کا جائزہ لیاگیا۔ یادرہے کہ انتخابات کے فوری بعدیورپی یونین مبصر مشن نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں دھاندلی کی تصدیق کی تھی ۔