رمضان میں لوڈ شیڈنگ 5گھنٹے کم ہو جائے گی:خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 15سال کی خرابیاں ایک ماہ میں ختم نہیں ہو سکتیں ۔ان کو ختم کرنے کیلئے دو تین سال لگیں گے ۔ دو نسلوں کی خرابیوں کے بارے میں یہ کہنا کہ ایک ماہ میں ختم ہو جائیں گی غیر حقیقی بات ہے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بارے میں جنرل پاشا کا بیان پڑھا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بہت مفید ہیں۔ لوڈ شیڈ نگ کے حوالے سے سوا ل پرانہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا میںواحد ملک جو سب سے زیادہ بجلی تیل سے پیدا کرتا ہے ۔اگر بجلی پانی اور کوئلے سے پیدا کی جائے گی تو نرخ خود بخود کم ہو جائیں گے ۔ ہم غیرمراعت یافتہ طبقہ کو بجلی کے نرخوںکے حوالے سے پریشان نہیں کریں گے اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ 5گھنٹے کم ہو جائے گی۔جب ہم نے حلف اٹھایا بجلی کی طلب اوررسد میں 5ہزار میگاواٹ کا فرق تھا جو اب 3ہزار تک آگیا ہے ۔ بجلی چوری پکڑنے کا کام شروع ہو گیا ہے اور بہت جلد پتہ چلے گاکہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی ہو رہی ہے ۔ لوڈشیڈ نگ کے حوالے سے روڈ میپ دینے سے متعلق سوال پر ان کا کہناتھا کہ تین سال کے اندر ہم لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پانے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رات کو دکانیں بند ہو جاتی ہیں لیکن ہمارے میں دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں اور رات ایک بجے تک خریداری ہو تی لیکن صبح کو دن کی روشنی سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر دکانیں صبح وقت پر کھلیں اور رات کو وقت پر بند ہو جائیںتو 600میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے استعمال کے حوالے سے تین سلیب بنائے ہیں جس سلیب کے مطابق صارف بجلی استعمال کرے گا اس سے متعلقہ ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمت وصول کی جائے گی۔