ماڈل ٹاﺅن جوڈیشل مجسٹریٹ ججز کا جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کا دورہ

ماڈل ٹاﺅن جوڈیشل مجسٹریٹ ججز کا جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن جوڈیشل مجسٹریٹ ججز کا نئی تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کا دورہ ،نئی تعمیر ہونیوالی عدالتیں کشادہ اور خوبصورت ہیں اب بہتر طور پر عدالت کے وقار کے مطابق اچھے ماحول کام کر پائیں گے۔موجودہ عدالتیں خستہ حال ہیں گرمی میں کام کرنا بہت مشکل تھا ۔نئی تعمیر ہونیوالی ہر عدالت میں 2اے سی اور چیمبر میں 1اے سی لگا ہے اس کے علاوہ 7عدالتیں ہیں جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کام سرانجام دیں گے اور کے علاوہ ایک عدالت میں وزٹنگ ایڈیشل ڈسٹرکٹ سیشن جج بیٹھیں گے۔جو ہفتے میں3دن بیٹھے گے۔ماڈل ٹاﺅن کچہری کے ایڈمن جج محمد ندیم انور چوہدری نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیشن جج کی صوابدید ہے کہ نئی جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کس سے کراتے ہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس کا افتتاح کریں