چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ کر انسان کو رونا آجائے

چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ ...
چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ کر انسان کو رونا آجائے
چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ کر انسان کو رونا آجائے
چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ کر انسان کو رونا آجائے
چین میں سٹاک مارکیٹ کریش کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا وہ لطیفہ جسے پڑھ کر انسان کو رونا آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی اور اس کی ویلیو میں 3.2 کھرب ڈالر کی انتہائی غیر معمولی کمی کے بعد معیشت شدید بحران کا شکار ہے اور اس بحران کی ترجمانی کرنے والا ایک افسوسناک لطیفہ بھی چینی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس پر حکام بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔
چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر عوام اپنی مایوسی اور بددلی کے اظہار کیلئے ایک لطیفہ بڑے پیمانے پر شیئر کررہے ہیں۔ یہ لطیفہ ایک تصویر کی شکل میں ہے جس میں ایک دروازے پر ایک نوٹس چسپاں دکھایا گیا ہے۔ نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے، ’’حال ہی میں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد حادثات سے بچنے کیلئے‘ اس درازے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے‘ چھت پر جانے کیلئے اس دروازے کے کھلنے کا انحصار سٹارک مارکیٹ کی بہتری پر ہے۔‘‘

مزید پرھیں: چینی سٹاک مارکیٹ کا حجم چند ماہ میں آدھا رہ گیا، اس قدر شدید مالیاتی بحران کی وجہ کیا بنی، وہ باتیں جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
چین میں سٹارک مارکیٹ بحران کے بعد کم از کم دو افراد کی خودکشی کو اس حالیہ بحران کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے اور مذکورہ بالا لطیفے میں بھی اسی بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بحران کے بعد لوگ خودکشیوں پرمائل ہورہے ہیں لہٰذا حکام نے چھتوں پر جانے کیلئے استعمال ہونے والے دروازے بند کروادئیے ہیں تاکہ مزید لوگ خودکشیاں نہ کریں۔
جہاں ایک طرف چینی سوشل میڈیا پر اس لطیفے کو ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے وہیں حکام اس سے خوش نہیں ہیں اور اسے مایوسی پھیلانے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کاکہنا ہے کہ حکام کی طرف سے اس قسم کی میسجزکی سخت حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ میں سٹاک مارکیٹ بحران کے بعد خودکشیوں کے متعلق بات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان اقدامات کے باوجود ’تاریک‘ لطیفے کو پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -