نریندر مودی کو احساس ہو گیا کہ پاکستان کے حوالے سے ان کی پالیسی فیل ہو گئی ہے : مشاہد حسین

نریندر مودی کو احساس ہو گیا کہ پاکستان کے حوالے سے ان کی پالیسی فیل ہو گئی ہے : ...
نریندر مودی کو احساس ہو گیا کہ پاکستان کے حوالے سے ان کی پالیسی فیل ہو گئی ہے : مشاہد حسین

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو احساس ہو گیا ہے کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بنائی گئی پالیسیاں فیل ہو گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سخت موقف اپنانے کے بعد نریندر مودی نے نے یو ٹرن لیا ہے اور انہوں نے رمضان المبارک کی مبارک دینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو فون بھی کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پیش رفت کی جا رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پیش رفت کے پیچھے چین اور امریکہ کا ہاتھ ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...