نیویارک میں مسجد پر حملے کا منصوبہ ناکام، مشتبہ شخص گرفتار

نیویارک میں مسجد پر حملے کا منصوبہ ناکام، مشتبہ شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے قصبے اسلام برگ میں محکمہ قانون نے مسجد سکول اور کیفیٹیریا پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 63 سالہ رابرٹ ڈوگرٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو جلد عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائیگا اور جرم ثابت ہونے پر اسے 10 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -