اسرائیلی فوج شام کے اندر پناہ گزین کیمپ میں داخل

اسرائیلی فوج شام کے اندر پناہ گزین کیمپ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گولان (آن لائن)اسرائیلی فوج نے مبینہ دراندازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کے سرحدی شہر القنطیرہ اور وادی گولان کے درمیان واقع پناہ گزین کیمپ میں داخل ہو کر تلاشی لی ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور بکتر بند گاڑیاں وادی گولان میں شام کی سرحد کے اندر قائم "الشحار" پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود خیموں کی تلاشی لی تاہم شہریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد صہیونی فوجی واپس چلے گئے تھے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کئی خیمے اکھاڑ دیے اور ان کا سامان تل پٹ کیا اور اس کے بعد واپس گئے۔خیال رہے کہ الشحار پناہ گزین کیمپ میں وادی گولان، القنیطرہ اور دوسرے شورش زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے شامی شہری پناہ گزین ہیں۔ یہ کیمپ شامی اپوزیشن کے زیر انتظام قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -