جعلی ادویات تیار کرنے کے ایک مجرم کو 10سال ،دوسرے کو6ماہ قید کی سزا

جعلی ادویات تیار کرنے کے ایک مجرم کو 10سال ،دوسرے کو6ماہ قید کی سزا
 جعلی ادویات تیار کرنے کے ایک مجرم کو 10سال ،دوسرے کو6ماہ قید کی سزا

  


لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے مستی گیٹ میں جعلی ادویات تیار کرنے کے مقدمہ کے مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں ۔عدالت نے مجرم شہزاد کو 10سال قید جبکہ آفتاب احمد کو 6ماہ قید کی سزائیں سنائیں۔عدالت نے دونوں مجرموں پر80،80ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ایک ملزم ماجد کو بری کردیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے جعلی ادویات تیارکرنے کے الزام میں 3ملزمان شہزاداحمد،آفتاب اور ماجد کے خلاف چالان پیش کیا عدالت میں چالان آنے پر ملزمان پر الزام ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے ملزم شہزاد کو 10سال قید اور 80ہزاروپے جرمانہ آفتاب احمد کو 6ماہ قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے ،استغاثہ کے مطابق مذکورہ مجرموں نے موچی گیٹ میں ادویات کی جعلی فیکٹری لگا رکھی تھی۔

مزید : لاہور


loading...