دنیا بھر میں غربت اور بھوک کے شکار افراد کی تعداد 836ملین ہو گئی ، اقوام متحدہ

دنیا بھر میں غربت اور بھوک کے شکار افراد کی تعداد 836ملین ہو گئی ، اقوام متحدہ

نیویارک(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غربت اور بھوک کی حد سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد کم ہو کر 836 ملین ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جاری رپورٹ کے مطابق 1940 میں غربت اور بھوک کی حد سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب 90 کروڑ تھی جو کہ2014 ء میں کم ہو کر 836 ملین رہ گئی ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ ابھی تک کثیر تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جن کی جانب امداد کا ہاتھ نہیں بڑھایا جا سکا۔ بان کی مون نے زچگی کے دوران یا زچگی کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے زچہ بچہ کی موت کے اعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ 1990ء میں 15سال کی عمر تک کے بچوں کی ہلاکت کی تعداد میں نصف کمی ہونے کے باوجود 16 ہزار بچے سالانہ ہلاک ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ دنیا بھر میں جنگجوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے حوالے سے تیار کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق 2014ء میں 60 ملین افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...